← Back to Learning Hub
Self-Growth
Ask about this article on WhatsApp
By Mariam Khan · PRC Pakistan · 2 min read
Kintsugi
کنٹسوگی نامی ایک خوبصورت تکنیک، جس کا استعمال جاپان میں ٹوٹے ہوئے برتن، گلدان، اور ان جیسی اور سجاوٹی چیزوں کو جوڑنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
ان ٹوٹے برتنوں کو جوڑنے کے لیے بے رنگ گوند کا استعمال نہیں ہوتا، یعنی ان جوڑوں کو چھپانے کے بجائے، انکو سونے کے پاؤڈر ملی خوش رنگ گوند سے جوڑا جاتا ہے، تاکہ ان کی دراڑیں واضح رہیں۔
آرٹ کی اس تکنیک کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا کیونکہ ٹوٹنے والا ہر برتن فرق جگہ اور حصوں میں ٹوٹتا ہے، اور ان دراڑوں کی وجہ سے وہ بے نظیر ہو جاتا ہے۔
اس آرٹ تکنیک کو اگر ہم اپنی زندگی کے پس منظر میں دیکھیں تو ہمیں پتہ لگے گا کہ
- انسان کی آزمائش اس کی قدر و قیمت کم نہیں کر سکتی
- ہمیں اپنی ذات کے ٹوٹے حصوں کو بہت محبت سے جوڑنا ہے، کیونکہ اس سے ہمیں نتیجتاً جو ملے گا وہ بے نظیر ہوگا
- ہر شخص ایک جیسی مشکل سے گزر کر بھی مختلف تکلیف کو سہتا ہے، اس لیے ہر کسی کی پریشانی کو ایک ترازو سے نہ تولیں
- زندگی کے منفی تجربات سے مثبت سبق لیں اور یقین رکھیں کہ آپ کی زندگی کا ہر تجربہ آپ کو بطور انسان منفرد، بیش قیمت، اور بہتر بناتا ہے
لہذا اپنی زندگی میں ملے زخموں کو اپنی طاقت بنائیں اور آگے بڑھتے چلے جائیں۔
