PRC Pakistan
Book a Session
← Back to Learning Hub Relationships

By Munira Ahmed · PRC Pakistan · 3 min read

دو طرح کے خدمت گار

Two Kinds of Caregivers

Helping hands

دو طرح کے خدمت گار (Care Givers) ہوتے ہیں۔

پہلی قسم: جن کا مقصد خالصتاً آپ کی فلاح ہوتا ہے

  • وہ آپ کی اتنی ہی مدد کرتے ہیں جتنی مدد کے آپ محتاج ہیں۔
  • جہاں کہیں آپ اپنی مدد خود کر سکتے ہیں یا جہاں کہیں آپ کو سرے سے مدد کی ضرورت ہی نہیں، وہ پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
  • وہ ہر قدم ہر لمحے میں آپ کی مدد پر اصرار نہیں کرتے۔
  • وہ آپ کو سپیس دیتے ہیں۔
  • آپ پر حاوی نہیں ہوتے۔
  • وہ اللہ تعالیٰ سے اجر کی توقع رکھتے ہیں۔

دوسری قسم: جو اپنی اینگزائٹی کی وجہ سے آپ کی مدد کر رہے ہوتے ہیں

  • ان کا اصل مقصد خود ان کی اپنی فلاح ہوتا ہے، آپ کی فلاح نہیں۔
  • یہ ہر طرح سے آپ پر حاوی ہو جاتے ہیں۔
  • چاہے آپ کو مدد کی ضرورت ہو نہ ہو، وہ آپ کی مدد کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔
  • دراصل خدمت کے نام پر وہ آپ کو کنٹرول کرنا چاہتے۔
  • اگر آپ ان کی خدمت لینے سے انکار کر دیں تو وہ ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر وہاں بھی آپ کی مدد نہیں کرتے جہاں آپ کو واقعتاً مدد درکار ہوتی ہے۔
  • وہ دراصل آپ کی مدد کر کے ایک طرف تو اپنی اینگزائٹی کو مینیج کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف آپ پر ہر طرف سے حاوی ہو کر آپ کو بے بس کر دینا چاہتے ہیں۔
  • وہ کہیں نہ کہیں احسان جتا بھی دیتے ہیں کیونکہ وہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر دوسرے کی مدد کے خواہاں ہوتے۔

آپ کس قسم کے کیئر گور ہیں؟ آپ کے آس پاس کس قسم کے خدمت گار ہیں؟

Share this article: Facebook Twitter WhatsApp
Ask about this article on WhatsApp