PRC Pakistan
Book a Session
← Back to Learning Hub Communication

By Mariam Khan · PRC Pakistan · 2 min read

The Good Listener

Good listener

میری ساس تمھاری ساس سے زیادہ تکلیف دہ خاتون ہیں، انکے ساتھ رہو تو پتہ چلے۔

میرے شوہر جیسی زبان ہو اگر میرے بھائی کی تو تم ایک دن نہ گزار سکو اس گھر میں۔

میرے تائی نے زندگی بھر جیسا سلوک کیا ہے ہم بہن بھائیوں کے ساتھ وہ ہوتا دیکھ لو نہ تو تم بھول جاؤ اپنی پھوپھی کی باتیں۔

تمھاری بیٹی تو سونے کے بعد بار بار دودھ مانگتی ہے نہ، میرا سوچو جس کا پہلا بچہ ساری ساری رات سوتا ہی نہیں تھا۔

آپکی تکلیف یقیناً آپکے لیے بہت بڑی ہے اور اس کا اثر آپکی تمام زندگی پر ہوگا۔

لیکن

اگر آپ کسی دوسرے کی بات سن کر ایسے مقابلے کرتے ہیں تو اس سے آپ نہ صرف دوسرے کے مسائل کو چھوٹا گردانتے ہیں بلکہ اسکے جذبات کو غیر اہم کررہے ہوتے ہیں۔

اچھا سامع بننا بھی effective communication کے لیے اہم ہے۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ

  • 1️⃣ بات کے دوران، بولنے والے سے eye contact بنائے رکھیں
  • 2️⃣ بات سننے کے دوران اپنا دھیان موبائل-فون، ٹی وی یا اور گھر کے کاموں میں نہ بٹائیں
  • 3️⃣ بات کے دوران، ٹوکیں نہ
  • 4️⃣ دوسرے کے مسائل کا فوری حل تجویز کرنے کی نیت سے بات نہ سنیں
  • 6️⃣ بات مزید سمجھنے کے لیے سوال کریں، جبکہ بولنے والا اپنی بات میں بریک لے
  • 7️⃣ بات کرنے والے کے چہرے کے تاثرات اور آواز کے اتار چڑھاؤ پر بھی نظر رکھیں

اس سکل کو سیکھنے کے لیے پریکٹس کی ضرورت ہے اور اسکی مشق آپ اپنے بچوں سے بات کرتے ہوئے بھی کر سکتے ہیں۔ یہ سکل آپ کو اپنے لیے بھی بہتر سپورٹ سسٹم قائم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

Share this article: Facebook Twitter WhatsApp
Ask about this article on WhatsApp