PRC Pakistan
Book a Session
← Back to Learning Hub Self-Growth

By Mariam Khan · PRC Pakistan · 2 min read

Values

Values

ہم اپنی زندگی کی چوائسز کو اپنی عقل و منطق کے مطابق بہترین مانتے ہوئے چنتے ہیں، جیسے

  • میں اپنے بچوں کو جلدی سلا دیتی ہوں
  • میرے بچے کسی کے گھر جاکر موبائل فون استعمال نہیں کرتے
  • میرے گھر صرف گھر کا پکا ہوا کھانا ہی کھایا جاتا ہے
  • ہم دونوں میاں بیوی روزانہ آدھا گھنٹہ واک کرتے ہیں

اور چونکہ ہمارے ارد گرد کے لوگ اس سے مختلف فیصلے کرتے ہیں، جو کہ ہمیں بالکل درست نہیں لگتے تو ہم انہیں کچھ کمتر، کم عقل، لاپرواہ، غیر ذمہ دار تصور کرنے لگتے ہیں۔

یہ کرنے سے پہلے یہ سمجھ لیں کہ آپ کے فیصلے مختلف ہیں کیونکہ انکی اقدار آپ سے مختلف ہیں... میں پھر دہراتی ہوں.... اقدار مختلف ہیں....

موازانہ کرنے کی ضرورت نہیں، اپنی اقدار کو ضرور پسند کریں مگر دوسرے کی اقدار کو ان کے لیے اہم اور درست تصور کریں....

مختلف کو تسلیم کرنا یہ نہیں ہے کہ آپ اس کو اپنا لیں، بلکہ یہ ہے کہ آپ انہیں اپنے موازنے پر بہتر یا کمتر نہ ناپتے رہیں۔ یہ آپکو دوسروں سے بہتر رشتے بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

Share this article: Facebook Twitter WhatsApp
Ask about this article on WhatsApp