ہر فن مولا

ایک خاتون ہیں

ہر فن مولا
ہر دل مقبول
ہر کوئ انکے گن گاتا ہے
کتنا خیال کرتی ہیں ہمارا!
ہر وقت مدد کے لئے حاضر!
کبھی نہ نہیں کہا انہوں!
رات کے دو بجے بھی فون کرو تو جواب ضرور دیتی ہیں!
ہم سب کو تو انکا بہت سہارا ہے!
جانے یہ نہ ہوں تو کیا ہو!

انسان آخر انسان ہے
فرشتہ نہیں!

اب وہ خاتون ہی جانتی ہیں کہ یہ سب کتنا مشکل ہے۔ اندر سے جلتی کڑھتی رہتی ہیں۔
منع نہیں کرسکتیں کہ لوگ کیا کہیں گے،
ساری ساکھ ختم ہوجائے گی،
بنی بنائ عزت خراب ہوجائے گی!

پھر یہ جھنجھلاہٹ کہاں نکلتی ہے؟
بچوں پر!
شوہر پر!
گھر والوں پر!

ساری خوبیاں بس باہر ہی رہ جاتی ہیں!

منیرہ احمد

Comments

comments