اللہ نے ھمیں صرف ایک ھدایت نامہ ھی نہیں دیا بلکہ اس پر عمل کرنے کے ایک پیغمبر بھی بھیجا جنہوں نے زندگی کے ہر لمحے کے لئے اپنی مثال کے ذریعے ھماری رہنمائ کی۔۔ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ۔
ماہرین نفسیات اور پیرینٹینگ کے اصولوں کے مطابق ایک ماڈل کی موجودگی بچوں کی تربیت کے لئے ضروری ھے۔ اور کیا ھی عمدہ بات ھے کہ الحمد للہ مسلمان ھونے کی وجہ سے ایک کامل انسان کی رہنمائی ھمیں میسر ھے جن کی زندگی کا ھر گوشہ چودہ سوسال گزرنے کے باوجود محفوظ ھے۔
سیرت کا مطالعہ ھمارے لئے لائف لائن کی حیثیت رکھتا ھے۔ ھماری تاریخ اور سیوک سٹڈیز کی بنیاد یہی ھے۔ جدید نظریات تعلیم کے مطابق سب مضامین کو ایک مربوط انداز میں پڑھانا سب سے زیادہ موثر ھے۔ قرآن مجید کی تفسیر اور سیرت کا مطالعہ ایک ھولسٹک/کلی طرز تعلیم کے لئے نہایت موزوں ھے۔
ابتدائ جماعتوں میں انبیائے کرام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات مبارکہ کو پابندی سے پڑھانا ضروری ھے۔ آسان کتابیں بیشمار میسر ھیں۔ دارالسلام کا کتب خانہ چیک کیجئے۔خود مطالعے کے علاوہ ان کو پڑھ کر سنانا بھی انتہائی کارآمد ھے۔
انٹرنیٹ پر جید علماء کے آڈیوز مختلف زبانوں میں موجود ھے۔ کچھ یوں ٹیوب چینلز پر خوبصورت اینیمیشنز کے ساتھ بھی میسر ھے۔
Islamic guidance
Soldier of Allah
Merciful servant
یہ چند نام ھیں۔
ثانوی جماعتوں میں بھی یہ آڈیوز اور وڈیوز کارآمد ھیں۔ سیرت النبی پر لکھی گئی کئی نادر کتابیں موجود ھیں۔ ان کو پڑھ کر سنانا اور خود پڑھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا اھم ھے۔
اسلامی تاریخ کے تیار سلیبس بھی موجود ھیں جہاں مختلف اسباق کے آخر میں سوالات بھی دیئے گئے ھیں۔ عام طور پر اس کو درسی کتب کی طرح پڑھنے سے دلچسپی برقرار رکھنا مشکل ھوجاتا ھے۔
اعلی ثانوی جماعتوں میں غیرمسلموں کی لکھی گئی سیرت النبی کی تصانیف کو بھی متعارف کرنا چاھیئے۔
ایک بات طے ھے کہ یہ سب اسوقت ممکن ھے جب بچوں میں پڑھائ اور تعلیم کی محبت رچی بسی ھو۔ اسکے لئے والدین کا پڑھائ اور تعلیم کے بارے ایک مثبت رویہ اھم ھے اور تعلیم و تربیت کے اصل مقصد سے ھم آھنگ ھونا ضروری ھے۔
مریم زیبا