کھانے سے صحت

کھانا 🍲🍜…. ہم پیدا ہوتے 🐣 سے کھاتے چلے آ رہے ہیں، لہذا ہم سے بہتر کون جان سکتا ہے کہ ہمیں کیا، کب، کیسے اور کتنا کھانا چاہیے…… درست✔✔
مگر میں بطور ایک نیوٹریشنیسٹ📋📚 یا غذائی ماہر آپ میں سے کسی کی کیوں کر مدد کر سکتی ہوں؟ 🔍🔍عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ
1⃣.اگر آپ بیمار ہیں جیسے کہ ذیابیطس، بلند فشارِ خون🌡، امراضِ قلب💖 وغیرہ، تو غذائی ماہر آپ کے لیےایسی خوراک اور طرزِ زندگی تجویز کرسکتا ہے کہ یہ بیماریاں آپ کے جسمانی اعضاء پر بُرا اثر نہ ڈالیں.
2⃣. اگر آپ کا وزن زیادہ⬆⬆ ہے تو غذائی ماہر آپ کے فربہ جسم کو متوازن🚻 بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے.
مگر اس کے علاوہ وہ کون لوگ ہو سکتے ہیں جن سے بات☎ کر کے میں ان کی ذندگی میں ایک مثبت تبدیلی لا سکتی ہوں؟؟ 📈☀🌈
1⃣. اگر آپ ایک ماں بننے والی ہیں یا آپ ایک ماں بننے کی خواہش🚼 رکھتی ہیں تو غذائی ماہر آپ کو چاک و چوبند رکھ سکتا ہے اور آپ کی اولاد کو صحت مند آغازِ زندگی دے سکتا ہے.
2⃣. اگر آپ اپنے نوزائیدہ بچے 👶 کو دودھ پلانے میں مشکلات کا شکار ہیں اور دودھ 🍼 کی مقدار بچے کے لئے ناکافی لگتی ہے تو یقیناً غذائی ماہر آپ کے فائدہ مند ہو سکتا ہے.
3⃣. اگر آپ کے بچے کمزور ہیں اور کھانے🍛 سے دور بھاگتے ہیں. تو غذائی ماہر انہیں کھانے کی طرف مائل کرنے میں آپ کی کامیابی کا ضامن ہو گا. 🍎🍌🍉
4⃣. اگر آپ کا بچہ 🚹🚺کسی خاص غذائی پیچیدگی کا شکار ہے جیسے lactose intolerance اور gluten intolerance وغیرہ، تو غذائی ماہر ان اشیاء کی نشان دہی کرسکتا ہے جو اس کے لیے نقصان دہ ہیں.
5⃣. اگر آپ کے teenager بچے بدلتے ہارمونز، نامناسب خوراک🍕🍔🍟 اور peer pressure کی وجہ سے اپنے body image💪 سے خائف 😖ہیں تو غذائی ماہر ایک دوست بن کے انکی مدد کر سکتا ہے.
6⃣. اگر کھیل🏸⚽ اور ورزش🏊🏋 کے دوران آپ اپنے جسم سے بہترین کام لینا چاہیے ہیں تو غذائی ماہر آپ کے لئے بہت ضروری ہے.
7⃣. اگر آپ گھر کے بزرگوں👴👵 کو بڑھتی عمر کے باوجود فعال رکھنا چاہتے ہیں تو غذائی ماہر آپ کو انکی ضروریات سے بہتر آگاہ رکھ سکتا ہے.
8⃣. اگر آپ انٹرنیٹ 🌐💻 پر غذائی معلومات میں صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرنا چاہتے ہیں تو غذائی ماہر سے بات🗣 کرنا بہترین فیصلہ ہوگا.
9⃣. اگر آپ کا نظام ہضم 😨😰 موثر طریقے سے کام نہیں کر رہا تو غذائی ماہر آپ کو اس مشکل سے چھٹکارا دلا سکتا ہے.
🔟. اگر آپ معمول🕖 کے کام کاج سے تھک جاتے ہیں اور یہ بات آپ کی کارکردگی پر اثر انداز ہو رہی ہے، آپ ہر وقت سونا💤 چاہتے ہیں، تو یقیناً غذائی ماہر آپ کی توانائی بحال 💯 کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے.
سوچئے اور فیصلہ کیجئے.
مریم خان RDN

Comments

comments