آپ نے پرسکون انداز میں مسائل سنے اور مجھے موقع دیا میں اپنے ڈپریشن اور انگزائٹی کا اظہار الفاظ میں کر سکوں۔ آپ سے بات کر کے پوزیٹو انرجی ملی۔ سوچوں کو سمت ملی کہ میں کہاں واقعی ٹھیک کر رہی ہوں، اعتماد ملا۔ اور جو بات آپ نے کہی کہ شوہر کو بتائیں کہ میں پریشان ہو جاتی ہوں جب آپ اونچا بولتے ہیں، اس سے مدد ملی۔ دل سے دعائیں ہیں آپ کے لئے۔ آپ نے خاص وقت نکال کر میری مدد کی، میرے لئے آسانی پیدا کی۔ میں آپ کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کروں گی، تا کہ مجھے مسائل سے لڑنے کا حوصلہ ملتا رہے۔ آپ جیسی لائف کوچ سے سیشن لینے کے بعد پرسکون محسوس کیا۔ میں آپ کے پر خلوص رویے کی بہت مشکور ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا اوت آخرت میں بلند مقام عطا کرے۔
جزاک اللّہ خیرا کثیرا
منڈی بہاؤ دین سے ایک بہن کا توصیفی مراسلہ