لسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
میں ضلع چکوال سے ہوں۔ پی آرسی کی کوچ امینہ ملک کے ساتھ میرے چار سیشنز ھوئے۔ مجھے ان سے گفتگو کرکے بہت اچھا لگا۔ انہوں نے میرے سارے دکھڑے کو نہایت اطمینان سے سنا۔ مجھے محسوس ہوا کہ ان سے بڑھ کر میرا کوئ مخلص دوست نہیں-
میں اپنی زندگی کے بہت کٹھن حالات سے گزر رہی تھی یقین جانیے آنسو کے سوا میرے پاس کچھ نہیں تھا۔پی آر سی نے اسقدر میرے ساتھ تعاون کیا کہ مجھے ایک مضبوط اور باھمت انسان بنا دیا۔
نہ ہی شوہر کی محبت تھی نہ سسرال والوں کا تعاون، نہ بچے، نہ کاروبار، ہر روز کوئ نہ کوئ طعنہ سننے کو ملتا اور اتنے سخت الفاظ استعمال کرتے کہ ان کی ضربیں میرے دل پر لگتی تھیں۔
میں یہ سب دس سال سے سہ رہی تھی اب تو اس قدر ٹوٹ چکی تھی کہ سہنے کی سکت ختم ھوگئ تھی لیکن الحمداللہ پی آر سی نے میری رہنمائ فرمائ اور مجھے کچھ اصول بتائے کہ شوہر کے ساتھ کیا رویہ رکھا جائے، سسرال والوں سے کیسے بات کی جائے۔ میں نے ان اصولوں سے بھر پور استفادہ کیا اور ان کی ہدایات پر عمل کرکے اپنے اپ کو ڈھالا تو الحمداللہ میرے آنسو مسکراہٹ میں اور بے چینی سکون میں بدل گی اور میں ایک باہمت انسان بن گی۔
میں بہت زیادہ آپا مینرہ احمد اور آمنہ ملک کی مشکور ہوں اور انکے لئے دعا گو ہوں کہ انہوں نے مجھے حوصلہ دے کر یہ احساس کروایا کہ میں کمزور نہیں ہوں۔ دعا ہے میری خالق کائنات سے کہ پی آر سی کا چراغ جلتا رہے اور ڈھیروں لوگ اس سے فیض یاب ہوں۔
اللہ تعالی آپ کے حامی وناصر رہیں
چکوال سے ایک توصیفی مراسلہ