Intimacy Program Changing Lives

Program: Magic of touch.
Coaches :Amna Ahmed & Yasmine Khatri.
A client from USA.

 

آمنہ اور پی آر سی ٹیم میجک آف ٹچ پروگرام کے لئے آپ سب کا بہت شکریہ

یہ کورس وقت کی اہم ضرورت ہے۔ جب میری شادی ہوئ تو مجھے احساس تھا کہ ازدواجی زندگی کے متعلق میری معلومات بہت محدود ہیں۔

میں نے انٹرنیٹ کے زریعے کچھ سیکھنے کی کوشش کی تھی مگر وہ میرے لئے ناکافی تھا۔ میجک آف ٹچ نے اس کمی کو پورا کیا اور مجھے بہت سے سوالات کے جواب مل گئے۔

طلاق کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ یہ خطرے کی علامت ہے کیونکہ اسکا مطلب ہے کہ خاندانی نظام کی بنیادیں کھوکھلی پڑ رہی ہیں۔ ہم نے خاندانوں کو جوڑے رکھنے کے لئے کچھ نہ کیا تو یہ ایک بہت بڑی خطا ہوگی۔

نہ ہمیں خود خاندان کی مسلمہ حیثیت کا ادراک کرنا پڑے گا بلکہ ہمیں اپنے بچوں کو بھی اسکی اہمیت کا احساس دلانا ہوگا۔

میرے پاس الفاظ نہیں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے۔
آپ نے جو معلومات اور مواد فراہم کیا وہ گرانقدر ہے۔ آپ نے ہمیں اپنے گھروں کو تباہی سے بچانے اور اسکے افراد کو خوش و خرم رکھنے کے لئے پوری طرح مسلح کردیا ہے۔

اس پروگرام سے ہم نے سیکھا کہ ہم اپنے شوہر کو کیسے خوش رکھیں۔ کیسے انکو مطمئن اور پر سکون رکھیں۔ کیسے ازدواجی تعلق میں انکی دلچسپی کو برقرار رکھیں۔ اور کیسے میڈیا پر بڑھتی ہوئ فحاشی کے دام سے بچنے میں انکی مدد کریں۔ بجائے یہ کہ ہم ان سے لڑنا شروع کردیں کہ وہ کیوں عریاں وڈیو کلپس دیکھ رہا ہے اور کیوں اسکا رحجان غلط راہ کی طرف ہوگیا ہے۔

شوہروں کو برائی کی راہ سے بچانے میں ہمیں بھی اپنے اوپر کام کرنا ہوگا۔ میں نے اپنی ازدواجی زندگی میں کافی مثبت تبدیلیاں محسوس کی ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ میری اپنی سوچ میں بہت تبدیلی آئی ہے۔
آپ نیت کو خالص کرنے کی بات کرتی ہیں۔ آپ نے یہ کہا کہ پاؤ بھر محنت کرو تو اسکے ساتھ من بھر دعا مانگو۔ یہ بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں گہرا تاثر چھوڑتی ہیں۔

مجھے بہت سی باتوں کی سمجھ آئی ہے۔ جنسی تعلق پر بات کرنا کوئ شرمندہ ہونے یا خوف زدہ ہونے والی بات نہیں۔ جس طرح آپ نے اس موضوع پر بات کی اور جسطرح گروپ میں سب نے اس مسئلے کو اٹھایا اس سے احساس ہوتا ہے کہ جنسی تعلق زندگی کا ایک بہت اہم اور نارمل حصہ ہے۔

جیسے ہم اور طریقوں سے شوہر کا خیال رکھتی ہیں اور انکو خوش کرنے کی تگ و دو کرتی ہیں اسی طرح اس معاملے میں بھی ہمیں انکا بھرپور خیال رکھنا ہوگا۔

اور میرے خیال میں یہ بھی ضروری ہے کہ مائیں یہ سمجھیں کہ بچوں کو ایک محفوظ اور صحت مند ماحول مہیا کرنے کے لئے میاں بیوی کے اپنے رشتے کا صحت مند اور مضبوط ہونا ضروری ہے۔ میاں بیوی کے رشتے میں جنس ایک اہم عنصر ہے اور اسکو غیر ضروری یا باعث شرمندگی سمجھ کر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

وہ تمام عورتیں جنہوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا بہت بہادر ہیں۔ ورنہ کہاں ہمارے معاشرے میں اس موضوع پر سنجیدگی سے گفتگو ہوتی ہے۔

ہم کو لگتا ہے کہ شاید یہ صرف ہمارا مسئلہ ہے مگر یہ درست نہیں۔
ہمارے مسئلے ملتے جلتے ہی ہوتے ہیں اور جب کسی ایک کے مسئلے پر بات ہوتی ہے تو سب ہی کا فائدہ ہوتا ہے۔

Comments

comments