Feedback of a Mother About PRC Art Camp

شکریہ خنساء میم حوصلہ افزائی کرنے کا ۔ زینب بہت زیادہ خوش ہوئی ہے ۔ یہ دراصل میرا خود کا شوق ہے جو میں کبھی بھی پورا نہیں کر سکی۔ ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق ہے میرا ۔جہاں پہ سکول میٹرک تک ہے ۔ ماسٹرز تو میں نے پرائیویٹ کر لیا مگر اس طرح کے کورسز کے شوق پورے نہیں کر سکی ۔ گاؤں میں تو ابھی بھی ایسی کوئی سہولت نہیں ہے ۔ لیکن جب آن لائن یہ گروپ دیکھا تو مجھے لگا یہ تو ہمارے لیے ہی ہے ۔ میں فارغ نہیں رہ سکتی ۔ بہت بے چین ہو جاتی ہوں اس لیے ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہنا چاہتی ہوں ۔ زینب میں یہ عادت مجھ سے بھی زیادہ ہے ۔ وہ جب فارغ ہو تو باقاعدہ رونے لگ جاتی ہے کہ ماما مجھے بتائیں میں کیا کروں ؟ اس کو پھر وائٹ بورڈ، کلرنگ بکس،پینسلز،پینٹ، گلٹر شیٹس وغیرہ لے کر دیے ہیں میں نے۔ یہاں ہمارے ایریے میں بہت سی چیزیں ملتی بھی نہیں ہیں ۔

پینسل، برش جو آپ نے بتائے تھے، آرکلک کلرز ،اسکیچ بک، نہیں مل رہے پورے ڈسٹرکٹ سے۔ لیکن خیر اس سب میں آپ روشنی کی کرن ہیں ہم جیسوں کے لئے ۔۔۔۔۔۔۔
جب زینب نے گروپ جوائن کیا تو مجھے لگا کہ وہ نہیں کر پائے گی لیکن اب بہت حوصلہ ہوا ہے آپ کے الفاظ سے ۔ سب بچے ماشااللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں خاص طور پر اواب بہت ایکٹیو جا رہا ہے ۔ ہم لوگ لیٹ ہوتے ہیں سب سے ۔ وہ اس وجہ سے کیونکہ میں ورکنگ ویمن ہوں اور زینب ابھی میری نگرانی میں ہی کام کرتی ہے اس لیے میری وجہ سے لیٹ ہو جاتے ہیں۔مسنگ پوائنٹ نوٹ کر لئے ہیں انشاءاللہ نیکسٹ مزید امپروو کریں گے ۔ نیک خواہشات کے ساتھ اللہ حافظ ۔

A mother from PRC Art Camp

Comments

comments