Type of service: PRC Power Bride Program
Coach: Yasmine Khatri
Duration: 3 months
Client Specs: A girl about to get married
پی آر سی پاور برائڈ پروگرام سے مجھے بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ان تین مہینوں کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میں نے گفتگو کا فن، چیزوں کو سکون سے ہینڈل کرنااور سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا سیکھا۔اس پروگرام کا میری شخصیت پر بہت مثبت اثر مرتب ہوا ہے۔
یہ کہیں بھی نہیں بتایا گیا کہ سب اپنی مرضی سے ہی کرنا ہے اور اپنے آپ کو ہی آگے رکھنا ہے۔
نہ ہی یہ بتایا گیا سب سہنا ہے، چپ رہنا ہے اور برداشت کرنا ہے۔ بلکہ ایک بہت متوازن طرز عمل کی طرف رہنمائ کی گئ ہے جہاں سب کی عزت کرنی ہے، سب کو ایک مناسب مقام دینا ہے۔ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہے۔ لوگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہے اور ساتھ اپنی ضرورتوں اور حقوق کا بھی خیال رکھنا ہے۔
مجھے یقین ہے کہ جو کچھ میں نے سیکھا وہ مجھے نئے رشتوں کو احسن طریقے سے نبھانے میں بہت کام آئے گا
شکریہ پی آر سی
پی آر سی پاور برائڈ میں حصہ لینے والی بچی