بچے مل کر ڈرائنگ، کلرنگ اور پینٹنگ کررہے تھے۔ اچانک تھوڑا سا پینٹ بچے کے پجامے پر لگ گیا۔ تھا تو واٹر کلر ہی۔ دھبہ تو نہیں پڑنا تھا۔ لیکن معصوم بچے کو کیا پتہ! وہ بری طرح گھبرا گیا۔ آنٹی اسکو جلدی سے صاف کردیں۔ ممہ بہت ڈانٹیں گی۔ جلدی آنٹی جلدی! ممہ کو نہ پتہ چلے۔
چھوٹی چھوٹی باتوں پر اتنا خوف بچے کے اعتماد کو کم کرتا ہے۔ ایسے بچے نئے تجربات کرنے اور کچھ نیا سیکھنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ ان کو ہر وقت یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں کچھ ایسا نہ ہوجائے کہ کوئ ڈانٹ دے، کسی کو برا لگ جائے، کسی کو نقصان پہنچ جائے، کچھ ٹوٹ پھوٹ جائے۔
بچوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے ان پر اعتماد کریں۔ ڈانٹ ڈپٹ کی بجائے کمیونیکیشن اور رولز پر توجہ دیں۔
جہاں خوف ہوتا ہے وہاں اعتماد رفع دفع ہوجاتا ہے۔