A Student After Career Coaching

Program: Career coaching session
Coach: Mahwish Rashid
Client: Student
Country: Karachi, Pakistan

السلام وعلیکم ورحمة الله وبركاته.. میں نے پی آر سی سے کرئیر کاوئنسلنگ سیشن لیا ہے جو بہت اچھا رہا…
ایک چیز اور جو مجھے بہت اچھی لگی جب مہوش باجی نے مجھے کہا کہ آپ اپنی خوبیوں اور اسکلز پیپر پر لکھیں.. اور میں اس وقت بلینک محسوس کر رہی تھی.. میں نے کہا کہ مجھ میں نہیں ہے یا شاید ایک دو ہیں بس. تو انھوں نے کہا کہ آپ کو 15 سے 20 لکھنی ہیں. 15 تو ضرور ہی.. میں نے کہا مجھے نہیں آرہی تو کہنے لگی چاہے جتنی دیر لگے آپ جب تک نہیں لکھ لیتی میں آپ کے ساتھ بیٹھی ہوں(جبکہ میں نے ایک گھنٹے کے چارجز دئیے تھے) پھر کچھ ہی دیر میں ان کی مدد کے بعد میرے پیپر پر پندرہ خصوصیات تھیں.. 🙂

ایک چیز جس کی مجھے ضرورت تھی اور جس کی مجھے وضاحت ملی وہ یہ تھی کہ میرے مضامین اور میرے اندر پائی جانے والی خوبیاں آپس میں مطابقت رکھتے ہیں..

اس کے علاوہ انھوں نے کچھ جاب ٹائٹلز کے حوالے سے میری رہنمائی کی اور مجھے سمجھ آیا ہے کہ اسے کس طرح سے کرنا ہے… میں آگے بھی مزید رہنمائی کے لیے پی آر سی کی سروسز لوں گی انشاءاللہ

Comments

comments