منفی شخص کے ساتھ رہنا

کسی منفی شخص کے ساتھ رہنا بہت مشکل کام ھے ۔ یہ لوگ ہماری ساری توانائ اور پوزیٹیوٹی نچوڑ لیتے ھیں۔
ایسے میں اگر ہماری اپنی ذات کمزور ھو اور ارتقاء پر محنت کم ہو تو ھم بھی فورا خالی ھوجایئں اور پھر منفی ھوجایئں۔
یہاں کچھ چیزیں یاد رکھنے والی ھیں۔
1۔ فوکس دوسرے شخص یا اس کے کاموں پر سے ھٹانا اور خود پر مرکوز رکھنا۔
2۔ دوسرے کو بدلنے کی آرزو یا جستجو کو محور و مرکز نا بنانا
3۔ دوسرے کو جو ھے جیسا ھے کہ بنیاد پر تسلیم کرنا
4۔ بحث و مباحثہ سے اجتناب
5۔ بات ماننے کے بجائے ویلیڈیٹ کرنا اور جب تک دم میں دم ھے حوصلہ سے سننا۔
6۔ جب خود کمزوری محسوس کریں یا جذبات منفی ھونے لگیں تو معذرت کرکے اٹھ جانا
“فی الحال میرے لئے یہ باتیں سننا ممکن نہیں۔۔پھر کبھی کرتے ھیں۔”
7 ۔#Assertiveness
کے اصول یاد رکھنا۔
8۔ دعا کرنا

منفی لوگ خود سخت مشکل میں ھوتے ھیں۔۔ان کی اصل جنگ اپنے ساتھ چل رہی ھوتی ھے۔ ان کی باتوں کو پرسنل لینے کی تک نہیں بنتی۔
اگر منفی بات سے زیادہ تکلیف محسوس ھونے لگے تو توجہ اس کے بجائے خود پر مرکوز کرنا، اپنے جذبات کا تجزیہ کرنا ضروری ھے۔ اس کے لئے معذرت کرکے اٹھ جایئں اور خود کو توجہ دیں۔

عام طور پر منفی لوگ ججمنٹل باتیں کرتے ھیں۔نیتوں پر شک اور ھمارے اندر کی دنیا کے حال و احوال کے بارے میں ایسے بات کرتے ھیں جیسے وہ ھمارے اندر بیٹھے ھیں خدانخواستہ اللہ کی طرح ان کو سب پتہ ھے-
یہ یاد رکھنا ضروری ھے کہ
اگر ھمارے بارے میں اللہ کے بعد کسی کو کچھ اندازہ ھے تو وہ ھم خود ھیں۔کسی تیسرے چوتھے بندے کی بات صرف اس کی ذاتی رائے یا تجزیہ ھے حقیقت بلکل نہیں”
اس لئے furious ھونے کے بجائے curious ھوجایئں۔
خود کو ٹھنڈا کریں۔ اور کلیئرلی کہیں
“اچھا آپ کا یہ خیال ھے۔۔آپ ایسا سمجھتے ھیں۔”
اگر حملے تابڑ توڑ ھوں تو واضح کردیں
” میرے یا کسی اور کے اندر کی کہانی، نیت کا حال ۔۔۔صرف اللہ کے علم میں ھے۔ اور کچھ مجھے خود پتہ ھے۔۔۔آپ کی رائے زنی درست نہیں۔”

یہ بات اس وقت زوردار اور با اثر ھوگی جب سیلف کیئر اور خود آگاہی کی وجہ سے آپ کرسٹل کلیئر ھو۔
اگر آپ خود کلیئر نا ھوں یا شک کا شکار ھوںگے تب سمجھ لیں کہ منفی لوگوں کے لئے سافٹ ٹارگٹ بنے رہینگے۔۔۔۔!
مریم زیبا

Comments

comments