اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہوں گی، آج تھوڑا وقت ملا تو یاد آیا کہ آپ سے وعدہ کیا تھا۔
آپ کا گروپ چھوڑنے کے بعد اکثر آپ کو یاد کرتی ہوں آپ کا بات کو سننا احساس کو سمجھنااور پھر پر اثر اندازہ بیاں یاد کرتی ہوں۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
مریم آپ نے پوچھاتھا کہ مں نے آپکے گروپ سے کیا سیکھا صحیح بتاؤں تو ایک لمبی لسٹ ہے۔
١۔ پہلی بات کہ اپنے آپ کو پہچانا جو پہلے کبھی نہیں کیا تھا، اپنی قدرو قیمت کو پہچانا جو زندگی کے جھمیلوں میں کہیں بھلا چکی تھی۔
٢۔ آپ نے ایک بہت بڑا احسان کیا جو مجھے یہ باور کروایا کے میرے اختیارمیں کیا ہے اور کیا نہیں اس سے پہلے میں ہر وقت پریشان رہتی تھی حالات کو اپنے قابو میں کرنے کے لیےبھاگتی رہتی تھی لیکن جب آپ نے بار ہا یہ احساس دلایا کہ ہمارہ دارہ اختیار میں اپنے علاوہ کچھ نہیں تو زندگی میں جیسے سکون سا آگیا۔
٣۔ تقدیر پر ایمان تو پہلے بھی تھا پر آپ سے سیکھا عملی طور پر کیسے کرتے ہیں۔ جو انسان جیسا ہے ویسے ہی اسے قبول کرنے کا پبہترین گر سیکھایا۔
٤۔ کسی کی بات کو سننے کا حوصلہ اور گر سیکھایا کسی کی بات کو Validate کیسے کرتے ہیں یہ سیکھا اور parenting کے حوالے سے بہت ہی پر اثر جانا
٥۔ آپ کا دیاہواسب سے اہم سبق علیکم انفسکم کو ہمیشہ یاد رکھتی ہوں اور زندگی کی بہت سی پریشانیاں جو ہم نے سر پر سوار کر رکھی ہوتی ہیں ان سے بہت حد تک بچی رہتی ہوں
٥۔ assertiveess کا جو concept آپ نے سیکھایا وہ بھی بہت قیمتی ہے۔
٦۔ مختصر یہ کہ اتنا پڑھ لکھنے باوجود زندگی گزارنے کہ ان سب قیمتی اصولوں سے ناآشنا تھی جو آپ سے سیکھے
٧۔ جب بھی موقع ملا دوباہ آپ کا گروپ ضرور join کرنا چاہوں گی
اللہ آپ کے علم، جان اور اہل وعیال کو اپنی رحمتوں کے ساۓ میں رکھے😍
ماریہ
پاور مام

Comments

comments