السلام علیکم مریم سب سے پہلے تو ڈھیروں دعائیں آپ کے لئے کہ اللہ آپ کو مزید ہمت اور طاقت عطا فرمائے یہ سب کام کرنے کی آمین ۔

آپ میرے جیسی نہ جانے کتنی خواتین کو رشتے نبھانے کا صحیح ڈھنگ سکھا رہی ہے ۔

اب 8، 9 مہینے آپ کے ساتھ گزارنے کے بعد مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جب میں نے پاور ما مسز کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا تھا تو motherhood کے بارے میں مجھے تو کچھ علم ہی نہیں تھا مریم آپ سے میں نے بہت کچھ سیکھا جو کہ ان شاء اللہ تاحیات میرے ساتھ رہے گا۔

آپ کا اتنا پیار بھرا لہجہ کہ ہر مشکل سے مشکل بات بھی آسانی سے سمجھ آجاتی ۔میں نے یہاں سیکھا کہ زندگی کے تمام رشتوں کو کیسے لے کر چلنا ہے خاص کر بچوں کے ساتھ اپنا رویہ کیسا رکھنا ہے۔

Assertiveness
ایک ایسی چیز تھی مریم جسے میں نے اپنی زندگی میں شامل کیا اور یہ کافی حد تک میرے لیے مدد گار ثابت ہوئی۔

میں جو سوچ کر اس گروپ میں شامل ہوئی تھی اس سے کہیں زیادہ مجھے سیکھنے کو ملا۔
مریم آپ کے لئے اور پوری پی ار سی ٹیم کے لیے ڈھیروں دعائیں اللہ تعالی آپ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے آمین

آخر میں ایک التجاء ہے کہ میرے بچوں کی آنکھوں کے لئے دعا کرئیے گا نہ جانے کس کی دعا قبول ہو جائے۔
بہت شکریہ۔

پاور مام

Comments

comments