اسالام علیکم منیرہ آپا! آج میں نے اپنی پیرنٹل سکلز کو بہتر بنانے کیلیے آمنہ ملک سے لائیو سیشن لیا، اور میرے ذہن میں آپکی ٹیم کیلیے ایک ہی لفظ آیا، “Soul healers”۔
سیشن میں گو کہ وہی باتیں تھیں جو کہ عام دنوں میں ہم کتابوں یا کسی بڑے سے سنتے ہیں اور جن پر میں تھوڑا بہت پہلے سے عمل کر رہی تھی لیکن آمنہ سے بات کرکے ایسا لگا جیسے کوئ جگنو کسی بھٹکے ہوے مسافر کو راستہ بتا دے اور اسکو اسکی منزل کی جانب گامزن کردے۔
میں نے سیکھا کہ کیسے میں اپنی حدود (باونڈریز) متعین کروں اور بچے کو کیسے اس حد کا اھساس دلاوں، اور اگر بچے اس حد سے تجاوز کریں تو کیا رویہ اختیار کیا جاے۔
میرے اندر کا وہ خوف کہ حدود مقرر کرنے سے یا اپنے اصولوں پر کاربند رہنے سے کہیں میری اولاد مجھ سے دور نہ ہوجاے، اپنے آپ بھاگ گیا کہ آگے جاکے انکے اندر یہی اصول و ضوابط انکے اندر مثبت تبدیلی لاے گا۔
میں نے سیکھا کہ کیسے والدین بغیر مارے یا ڈانٹے اپنی اولاد کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔
گو اس ایک گھنٹے میں بھت سے سکلز نہیں سیکھ پائ ہونگی لیکن یہ ایک گھنٹہ میرے بچوں کی تربیت میں ضرور نمایاں رہے گا۔
آخر میں آپ سے دعا کی التماس ہے کہ الللہ مجھے بچوں کی پرورش نھایت عمدہ طریقے سے کرنے کی ہمت اور ہوصلہ عطا کرے تاکہ میری اولاد ایک مفید شہری بننے کے ساتھ ایک باعمل مسلمان بھی بنیں۔ آمین۔

ایک پر عزم ماں جو اپنے بچوں کو بہترین مستقبل دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

Comments

comments