بیوی کو اپنے رشتے داروں سے ملنے والی وراثت میں شوہر کا کوئ قانونی یا مذہبی حق نہیں۔ اسلئے قوم کے مردوں سے درخواست ہے کہ بیویوں اور انکے والدین پر جائداد کے حصے کے لئے دباؤ ڈالنا چھوڑدیں۔
اور بیویوں کو چاہئے کہ میاؤں کو سختی سے اس بارے میں بات کرنے سے منع کردیں۔
اور والدین حضرات کو داماد کے دباؤ میں آنے کی ضرورت نہیں۔ اچھا آدمی جائداد کے بغیر بھی اچھا سلوک کرے گا اور لالچی آدمی دنیا جہاں کی دولت ملنے پر بھی شکوہ شکایت ہے کرے گا۔ جائداد ملنے کے بعد شوہر یکایک مہربان نہیں ہوجاتے اگر مہربانی انکی خصلت میں نہیں۔
بہو کی وراثت میں سسرال والوں کا قطعا نہ کوئ حق ہے نہ اختیار۔ اسلئے سسرال والوں سے درخواست ہے کہ اپنے امیر بننے کے خواب بہو کے زریعے پورا کرنے کی کوشش نہ کریں۔
اور سچ یہ ہے کہ والدین کی حیات میں اولاد کو تحفہ مل سکتا ہے وراثت نہیں۔ اسلئے براہ کرم اپنے والدین کو وراثت کی تقسیم کے لئے زچ کرنا چھوڑدیں۔
والدین حضرات مضبوط بنیں۔ اگر آپ جائداد نہیں بانٹنا چاہتے تو حصے کا مطالبہ کرنے والی اولاد، انکے ازواج یا سسرال والوں کا منہ بند کرانے کی ہمت پیدا کریں۔
منیرہ احمد
بانی پی آر سی