اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ زندگی میں کبهی ایسے مشکل حالات آئے ہی نہیں تهے کہ ان سے بخیریت نکلنے کے لئے کوئی خاص رہنمائی چاہیے ہوتی
لیکن جب کچھ وقت کے لیے اللہ نے آزمائش میں مبتلا کیا تو اپنی رحمت سے آپ کی طرف رہنمائی بهی فرمائی.
وہ چند دن قلبی،ذہنی اور روحانی اذیت سے مشکل ترین دن بن گئے تھے زندگی کے،
الحمدللہ جب آپ سے رابطہ کیا تو آپ نے نہ صرف بات کو انتہائی خلوص بهری توجہ سے سن کر رہنمائی فرمائی بلکہ اس شدید ذہنی کشمکش میں مجهے سارے پیارے رشتوں کی طرف سے بدگمانی سے بچایا،
جیسے محاورہ ہے ناں کہ شے جائے تو ایمان بهی جاتا ہے بس اسی طرح پریشانی میں میرا بهی انتہائی قریبی رشتوں سے اعتبار اٹھ کر یہی لگ رہا تھا کہ کوئی بهی بے قصور نہیں ہے ہر کوئی قصور وار ہے لیکن آپ کی خلوص سے بھرپور رہنمائی کا شکریہ کہ مجهے منفی سوچوں سے بچایا.
خوشیوں میں شراکت بہت آسان ہے لیکن پریشانیوں اور غموں کو بانٹنا بڑے ظرف اور حوصلے کی بات ہے آپ نے مشکل وقت میں جس محبت اور احساس سے ساتھ دیا میں وہ بهول نہیں سکتی.
آپ کا اپنے profession میں ماشاءاللہ بہت skillful ہونا اپنی جگہ جو کہ بہت سے دوسرے لوگ بهی ہوں گے، مجهے آپ کے خلوص اور احساس نے بہت متاثر کیا، ایسے لگا کہ دکھ بانٹنا اور پریشانیوں میں رہنمائی کرنا آپکا profession نہیں passion ہے.
اللہ آپ سے دونوں جہانوں میں راضی اور آپ کے کارساز رہیں. آمین ثم آمین
آنلائن انفرادی سیشنز سے استفادہ کرنے والی ایک بہن