آج بھی بہت دکھی ہوئ بہت روئ ایک بار پھر اسی تکلیف سے گزری ۔۔ پر آج ایک بات نئ ہوئ وہ یہ کہ بہت جلد اپنے آپ کو سنبھال لیا میرے رب نے مدد کی آج میں اٹھی اس جگہ سے جہاں عام حالات میں 3،3 گھنٹے بیٹھے روتی رہتی ہوں اس بات کے افسوس میں کہ ایک بار پھر اس بندے نے مجھے میرے جزبات کو سمجھنے کے بجائے رد کر دیا ہے۔
پر آج میں اٹھی اپنی فیلنگز کو ویلیڈیٹ کیا اور سب جزبات لکھ دئے ۔ میں نے کیا چاھا وہ اور ملا کیا وہ بھی سب لکھ دینے کے بعد اب الحمد للہ بہت بہتر محسوس کر رہی ہوں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ تو مختصر یہ کہ آمنہ ڈیئر میں نے سفر شروع کر دیا ہے اپنے آپ کو ایک مضبوط انسان بنانے کا اور اس کو ڈیپینڈنسی سے خود کو نکالنے کا بنا کسی سے بد گمان ہوئے ۔☺
آج جتنا اپنائیت کا احسا س آپ لوگوں نے دیا میں تو سچ میں ہی سب کچھ بھول گئ ۔ جس طرح آپ لوگ لوگوں کو جینا سکھاتے ہیں آپ لوگ خود اپنی زندگیوں میں بھی ہمیشہ مطمئن رہیں یہ دعا کرتی ہوں۔☺
بہت خوشی ہوئ میم مجھے آپ کے اور آمنہ کے فوری جوابات اور سراہنے سے ۔ دل سے آپ دونوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
پی آر سی کے پروگرامز کی ایک رکن