انگلستان سے ہماری ایک کلائنٹ کا تجزیہ ہمارے پاور میرج پروگرام کے بارے میں
پاور میرج پروگرام میں میرا تجربہ بہت اچھا رہا- بہت کچھ سیکھا۔ میرے اور میرے شوہر کے درمیان بہت فاصلہ پیدا ہوگیا تھا۔اس رشتے کو بہتر بنانے کے لئے میں نے پی آر سی کا پروگرام جائن کیا تھا۔ سب سے بہترین بات جو میں نے سیکھی وہ اسرٹیو کمیونیکیشن تھی۔ جو سوچ کا انداز اور سکلز آپ سکھاتے ہیں اسکے بارے میں عام زندگی میں کہیں بات ہی نہیں ہوتی۔ کوئ سکھاتا ہی نہیں کہ گفتگو کو اتنا مثبت بھی بنایا جاسکتا ہے۔ اس پر مستقل پریکٹس کی ضرورت ہے۔
میں دوسروں کو ہر وقت خوش رکھنے کی کوشش کرتی تھی اور اس کوشش میں خود ناخوش ہوجاتی تھی۔باؤنڈری سیٹنگ نے مجھے نہ کہنا سکھایا۔
انفرادیت اور باہمی اختلافات کا احترام کرنا میں نے اس پروگرام سے سیکھا۔ ایک اور اہم بات میں نے جو سیکھی وہ سیلف کیئر ہے۔ یعنی میری اپنی ذات بھی اہم ہے۔ اپنا آپ مستقل پیچھے رکھنے کی وجہ سے میرے اندر تاریکی بڑھ گئ تھی تو میں کیسے دوسروں کا خیال رکھ سکتی تھی۔ اپنا خیال رکھنے سے خود کو توانائ ملتی ہے جس سے گھر، شوہر اور بچوں کا خیال رکھنا نسبتا آسان ہوجاتا ہے۔
اسکے علاوہ ٹائم مینیجمنٹ اور ہاؤس ہولڈ مینیجمنٹ سیکھا۔ اس پروگرام کو تھوڑا اور لمبا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمیں سیکھی ہوئ مہارتوں کی پریکٹس کے دوران مستقل رہنمائ مل سکے۔
اگر جوانی تو تو میں میں کرتے کرتے گزر جائے تو یہ ایک بہت بڑا نقصان ہوگا۔ میری ازدواجی زندگی کو بہتر بنانے میں اس پروگرام نے بہت مدد کی ہے۔
میں ضرور اس پروگرام کو دوسری بہنوں کو ریکمنڈ کرونگی۔
آپکی رہنمائ اور تعاون کا شکریہ