جاب اور بزنس کرنے والے لوگوں کو امانت کے معاملے میں انتہائی احتیاط کرنے کی ضرورت ہوتی۔

کچھ گناہ انتہائ خفی ہوتے ہیں ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ ہم گناہ کررہے ہیں۔ مثلاً

کمپنی کی اشیاء کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کرنا
کمپنی کے وسائل یعنی فون وغیرہ کا استعمال ذاتی استعمال کے لئے کرنا
کمپنی کے وقت میں ذاتی کام کرنا
کمپنی کے ڈیٹا کو ذاتی کاروبار چمکانے کے لئے استعمال کرنا
کمپنی کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے آپ نے اسکی خلاف ورزی کرنا
کمپنی کو کمزور کرنے کے لئے اس کے عملے میں پھوٹ ڈالنا تاکہ ذاتی کاروبار پھیلایا جاسکے
باس کو بار بار اپنے اعتماد کا یقین دلا کر پیچھے سے تخریب کاری کرنا
اپنے اثر رسوخ کو دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال کرنا
آپکے خیال میں اور کون کون سے ایسے اعمال ہیں جو بظاہر بے ضرر نظر آتے ہیں مگر درحقیقت گناہ کبیرہ کے زمرے میں آسکتے ہیں؟

بہتر ہے ہم کسی معلمہ سے مستقل رابطے میں رہیں تاکہ بروقت رہنمائ مل سکے۔

Comments

comments