کچھ لوگ ہر چیز اپنی مرضی کے مطابق چاہتے ہیں۔
حالات بھی عین میری مرضی کے مطابق ہوں
لوگ بھی اسی طرح عمل کریں جیسے میں چاہتی ہوں
بچے بھی اسی طرح کا رویہ اختیار کریں جو میں صحیح سمجھتی ہوں۔
جو چیز چاہئے وہ فورا مل جائے
کوئ ایسی بات نہ کہے جو مجھے نا پسند ہو
حتی کہ موسم بھی وہی ہونا چاہئے جو میں چاہتی ہوں
چونکہ ایسا ممکن نہیں اس لئے ایسے لوگ عموماً ناخوش ہی رہتے ہیں۔
پھر انکے چہرے پر نخوت، بیزاری اور لبوں پر شکوہ شکایت ہی رہتے ہیں جو ناشکری ہے۔ ناشکری سے کبھی چیزیں بہتر نہیں ہوسکتیں اسلئے دکھوں اور اذیتوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
بے شک جو تکلیف ہم کو پہنچتی ہے وہ اکثر ہماری اپنی سوچ اور رویوں کا نتیجہ ہوتی ہے۔
منیرہ احمد
بانی پی آر سی