باپ بیٹا کہیں باہر جارہے تھے۔

بیٹا: ابو آپنے دیر کردی نا!

باپ: اچھا میں نے دیر کردی! وہ باتھ روم میں کس نے اتنی دیر لگائی تھی۔ اور وہ آئ پیڈ لے کر کون بیٹھا تھا اتنی دیر!

اسکے بعد دونوں طرف سے الزامات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے کہ دیر کیوں ہوئ اور کس کی وجہ سے ہوئ۔ اس پھر مزید دیر ہوجاتی ہے اور دونوں کے موڈ بھی خراب ہوجاتے ہیں۔

اب ذیل میں ایک سیدھا سادھا سا مختصر سا متبادل ہے۔ آپ بتائیے کیا فرق ہے اور اسکا کیا فائدہ ہے؟

بیٹا؛ ابو آپ نے دیر کردی نا!

باپ: جی بیٹا دیر ہوگئ۔ آئندہ ہم دونوں کو خیال رکھنا پڑے گا کہ وقت ضایع کئے بغیر جلد از جلد تیار ہوجائیں تاکہ وقت کی پابندی ممکن ہوسکے۔

منیرہ احمد
بانی پی آر سی

Comments

comments