ہم آہنگی

کیا ساتھ چلنے کا نام ہم آہنگی ہے؟
کیا نبھا کر لینے کا نام ہم آہنگی ہے؟
کیا گزارا کر لینے کا نام ہم آہنگی ہے؟
کیا دوسرے کے رنگ میں رنگ جانا ہم آہنگی ہے؟

شاید نہیں…
ساتھ چلنا، نبھا کر لینا، گزارا کر لینا اور رنگ میں رنگ جانا اچھا ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں
شور نہیں ہوتا
لڑائی نہیں ہوتی
وقت گزرتا جاتا ہے

پر یہ ہم آہنگی نہیں

ساتھ چلنا ایک اور ایک دو تو بناتے ہیں پر ہم آہنگی ایک اور ایک گیارہ، اکیس یا تیس بنا دیتی ہے

ہم آہنگی ایسا ساتھ ہے جہاں سب ساتھ چلنے والے اپنے اپنے رنگ لیکر آتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں، ایک دوسرے پر اعتماد کرتے ہیں، اپنی اپنی صلاحیتوں کا بہترین حصہ اس ساتھ کو دیتے ہیں اور نئی سوچ کے جنم پر پریشان نہیں ہوتے. اور یہ سب بخوشی و رضا ہوتا ہے.

ہم آہنگی میں صلاحیتیں ضرب دی جا سکتی ہیں اگر
اسے یکتا ہونا سمجھا جائے یکساں ہونا نہیں

لہزا یہ کوشش کر کے دیکھیں اپنے گھر میں، اپنے بچوں کے ساتھ، اپنے ساتھیوں کے ساتھ….

ہم آہنگ ہوں اور آگے بڑھتے جائیے

مریم خان

Comments

comments