ھوم سکولنگ میں بچوں کی لکھنے کی تخلیقی صلاحیت کیسے بڑھائیں؟

🌼بچوں کو ان کی پسند کے موضوع پر مختلف فکشن، نان فکشن کتابیں پڑھنے کے لئے دیں۔
🌼روزانہ کم از کم دس منٹ پڑھ کر سنائیں۔
🌼ایک ریڈینگ جرنل بنائیں۔ جس میں کتاب کے نام، تاریخ کے ساتھ مختلف سوالوں کے جواب دیے جائیں۔ بچے کو پانچ مختلف سوالوں میں سے ایک چننے کو کہیں۔
سوال ایسے ھوں؛
1۔مجھے اس کتاب کی سب سے دلچسپ چیز کیا لگی؟
2۔ اگر فلاں کردار کی جگہ میں ھوتا تو کیا کرتا؟
3۔ اگر میں کتاب لکھ رہا ھوتا تو کونسی چیز بدل دیتا؟ اور کیوں؟
4۔ کتاب میں کونسی چیز مجھے پسند نہیں آئ اور کیوں؟
5۔ کتاب کا رایئٹر کون ھے؟ میں اس کی دوسری کتاب پڑھنا چاھوں گا یا نہیں اور کیوں؟
اسطرح کے دوسرے سوال بھی بناسکتے ھیں۔ عمر کے لحاظ سے آسان اور مشکل بنائیں۔
🌼بچوں کے لئے خاص کتابوں کی گنتی مکمل کرنے پر کوئ انعام دیں۔ ان کیساتھ مکالمہ کریں کہ اپنا ٹارگٹ مکمل کرنے پر کیسا محسوس ھوتا ھے۔ ان کے کیا احساسات ھیں۔ ان کے کیا خواب ھیں۔ کیا ارادے ھیں۔
🌼 بچوں کے کام پر غیر ضروری اعتراضات سے حتی الامکان بچیں۔ اگر آپ تین تعریفی یا تعمیری جملے بولیں تو ایک غلطی کی نشاندہی کریں۔ وہ سیکھ رہے ھیں۔ جتنی حوصلہ افزائ ھوگی اتنا اس میں جان لگایئں گے۔
🌼 ان کے رنگ برنگ مارکرز، پینسل، کاپیاں اور ڈائری مہیا رکھیں۔ پڑھائ کے لئے ایک دلچسپ جگہ بنانا، ان کیساتھ ملکر سیٹ خرنا اور سجانا اھم ھے۔ اس سے ان میں تحریک پیدا ھوگی۔
مزید معلومات کے لئے چیک کریں
ihomeschoolnetwork.com/creative-writing-homeschool/
تیسری کلاس تک بچوں کو عبارت کو کاپی کرنے کی مشق کرائ جاتی ھے۔ آھستہ آھستہ بچہ اپنے خیالات کو جملوں میں ڈھالنا سیکھتا ھے۔
عمر کے لحاظ سے پڑھائ کے بارے میں PRC کے یوٹیوب چینل پر موجود آڈیوز ضرور چیک کیجئے۔
دعاوں کی طلب گار
مریم زیبا
ھوم اسکولنگ کنسلٹنٹ
پیرینٹینگ اینڈ ریلیشنشپ کوچینگ
پاکستان

Comments

comments