اپنے دایرہ عمل کو پہچانیں۔
آپ کی ذمہ داری ھے؛
“آپکے جزبات، آپکی سوچ، آپکا رویہ اور آپکی گفتگو”
اس پر کام کرنے کے لئے تیر بہدف نسخہ یہ ھے کہ آپ کا thinking brain فارم میں ھو۔ اور تناو، منفی کیفیتوں سے نمٹنے کے لئے تیار ھو۔ اس کے کچھ کام کرنے کے ھیں۔
🎯 گہرے سانس لینا
🎯 جزبات کا تجزیہ کرنا
🎯 نیند پوری کرنے اور طیب خوراک کے لئے سنجیدہ کوشش
🎯 چہل قدمی
🎯 قرآن کا مطالعہ چاھے دس منٹ کے لئے ھی۔ قرآن شفا بھی دوا بھی اور داد رسی بھی ھے۔
🎯 اپنی پسند کی کوئ بھی ایکٹیوٹی۔۔چاھے پندرہ منٹ کے لئے ھی کیوں نا ھو۔
🎯 نماز میں توجہ فوکس اور مایئنڈفل نس کے لئے شعوری کوشش۔
ان سب سے آپ کے قدم مضبوط ھونگے۔ اور ھمارے قدم جمے ھونگے، پرسکون ھونگے تبھی ھم اپنے بچوں کو سہارا دے سکیں گے اور ان کی رہنمائ کرسکیں گے۔
جب گایئنیکالوجی ایمرجنسیز میں ماں اور بچے میں سے ایک کی زندگی چننی ھوتی ھے تو ڈاکٹرز ماں کی صحت سلامتی کو ترجیح دیتے ھیں۔
آپ اھم ترین ھیں۔۔سب مایئں اھم ھیں۔۔ھماری جزباتی صحت مقدم ھے۔ تبھی ھم ایک ماں کی ذمہ داری پوری کرسکتے ھیں۔
اپنا خیال رکھنا، اپنی ذمہ داریوں کو پہچان کر ان پر یکسوئ سے محنت کرنا اپنے فرائض کی ادایئگی میں پہلا قدم ھے۔
مریم زیبا