رمضان کا مہینہ قرآن کا مہینہ ہے اور اس کی آمد کا ہر مسلمان انتظار کرتا ہے۔
اس مہینے کے لیے ہم بہت سارے ٹارگٹ سیٹ کرتے ہیں
:مادی بھی
جیسے افطاری میں کیا کیا بنانا ہے ، پورے پورے افطار مینیو پلان کرتے ہیں ، عید کے لیے گھر کو کیسا سجانا ہے ، کپڑے کیسے بنانے ہیں
:روحانی بھی
جیسے قرآن کا ختم کرنا ، تراویح کا اہتمام ، فرض نمازوں کی اوّل وقت پابندی کے ساتھ ادائیگی ، تہجد کا اہتمام ، دعاؤں کا مانگنا
ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اس مہینے کی رونقوں سے بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں اور اللہ کا قرب پا سکیں اور اپنے لیے بخشش کو لازم کرلیں
آئیں ایک دوسرے رخ کا بھی جائزہ لیتے ہیںُ
اور چند سوالوں کے جوابات لکھ کر اپنے لیے ایک نیا ٹارگٹ بھی سیٹ کرتے ہیں
اولاد کی نعمت ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے اور جب اللہ اس سے نوازتا تو ہم اپنے آپ کو سب سے زیادہ خوش نصیب سمجھتے ہیں ۔
لیکن آخر
👨👩👧👦ہم اولاد کیوں پانا چاہتے ہیں؟
👨👩👧👦ہماری نیت کیا ہے ؟
👨👩👧👦ہمارا مقصد کیا ہے ؟
👨👩👧👦اولاد سے ہم کیا چاہتے ہیں ؟
👨👩👧👦ہم خود اپنی اولاد کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
👨👩👧👦اولاد کا بہتر مستقبل ہماری نظر میں کیا ہے ؟
👨👩👧👦اولاد کی بہترین تربیت ہماری نظر میں کس طرح کی ہے ؟
👨👩👧👦اولاد کی بہترین تربیت کے لیے کیا ہم اپنے اندر کوئی تبدیلی پیدا کرنی ہوگی ؟
👨👩👧👦وہ کونسی عادتیں ہیں جو ہم اپنے بچوں کو سکھانا چاہتے ہیں ؟
👨👩👧👦کیا وہ تمام عادتیں ہمارے اندر ہیں ؟
👨👩👧👦اپنی اولاد کو صدقہ جاریہ بنانے کے لیے ہم نے کیا تیاری کی ہے؟
👨👩👧👦کیا ہم جانتے ہیں کہ اولاد کو ان کی آخرت سنوارنے کے لیے ہمیں کیا گر سکھانے ہیں اور کا طرح سکھانے ہیں ؟
👨👩👧👦وہ کونسا وقت ہے جب ہم تربیت اولاد کی ابتدا کرنی چاہیے ؟
یاسمین کھتری