….خاموش رہنا کبھی کبھار اچھا ہوتا ہے اور کبھی کبھار نقصان دہ
جیسے کبھی آپ خاموش رہ کر غصے کا اظہار کرتے ہیں اور کبھی نیم رضامندی کا
کبھی خاموش رہنا اسرارِ قدرت سے پردہ اٹھاتا ہے اور کبھی خاموش ہونا آپ کے اندر کے تلاطم کو اور توانا کر دیتا
کوئی مصلحتاً خاموش رہتا ہے کوئی عادتاً
کبھی خاموش رہنا مشاہدے کو قوت بخشتا ہے اور کبھی خاموشی سیکھنے کے مواقع گنوا دیتی ہے
کبھی خاموشی ارد گرد والوں کو کھٹکتی ہے اور کبھی ارد گرد والے ایسے میں مشکور ہوتے ہیں
کبھی خاموشی آپ کو ظالم کا ساتھی بنا دیتی ہے اور کبھی ولی اللہ بنا دیتی ہے
خاموشی کسی کا ہتھیار ہوتی ہے اور کسی کی ڈھال
…..لہذا اپنی خا موشی کو ترازو میں رکھیں اور جانچیں کہ آپ کی خاموشی آپ سے کیا کہہ رہی ہے
خوش رہیں اور خوشیاں تقسیم کرنے کا ہنر سیکھیں.
Mariam Khan, RDN
Diet and Nutrition Coach