آج میں بچوں کے درمیان نوک جھونک کے کچھ فوائد بتاتی ھوں۔۔۔!
1۔ یہ چپقلش بچوں کی تربیت کے لئے اشد ضروری ھے۔۔۔! اھم ترین اسباق جو بچے ان جھگڑوں سے سیکھتے ھیں وہ ھیں؛
🌺 اپنی جداگانہ شخصیت کی پہچان،self awareness
🌺 جھگڑے نمٹانا۔۔!
conflict resolution
🌺 مسائل کا حل ڈھونڈنا
problem solving
🌺 اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا
assertivess
🌺 گفت شنید، مزاکرات اور سمجھوتا کرنے کی صلاحیت۔۔!
negotiation and compromise
2۔ یہ کشکمش ھمارے لئے بہت سارے اشارے لئے ھوئے ھے۔۔۔! صرف پریشان کن نہیں بلکہ دلچسپ اور رہنمائ کرنے والے۔۔۔!
🌟 ھمیں آپ کی توجہ چاھیئے۔۔!
🌟 ھم نے اپنے بہن بھایئوں کیساتھ کھیلنا ھے۔۔۔ھمیں فلحال یہی طریقہ دلچسپ لگ رہا ھے۔۔!
🌟 جزباتی اور جسمانی لگاو کے اظہار کا ابھی تک ھمیں یہی طریقہ سوجھا ھے۔۔!
🌟 ھم سب مقابلہ کر رہے ھیں کہ کون اما بابا کا سب سے فیورٹ ھے۔ کبھی یہ competition رف ھوجاتا ھے۔
بچے اپنے گردوپیش سے سیکھتے ھیں۔ معاشرے میں مقابلے کا رجحان ھے تو یہی رجحان گھر میں جھلکتا ھے۔
اپنے جزبات کا تجزیہ کیجئے۔ خود کو پرسکون کیجئے اور یقین رکھیئے کہ بچوں کی بہترین تربیت کے سب راز اللہ نے آپ کو عطا کیئے ھیں۔۔یہ جو دھند جزبات، اندیشوں اور خوف کے چھائے ھوئے ھیں ان کو چھٹانے کے لئے محنت کیجئے۔۔۔کہ مطلع صاف ھوگا تو حقائق واضح ھونگے۔۔۔!
اس دھند کو صاف کرنے کے لئے ڈائری میں لکھیں۔۔یہ میرے خوف اور خدشات ھیں۔
پھر دیکھیں۔۔۔کس کس چیز کو دیکھ کر میرے اندر یہ تناو پیدا ھوتا ھے۔ یہ حقائق ھیں۔
حقائق کو جزبات کے ساتھ جوڑیئے۔
پھر دیکھیئے بچے جو کچھ کر رہے ھیں اس کا کیا مطلب ھے۔۔؟
اوپر دیئے گیئے فوائد کی روشنی میں دیکھیئے۔۔۔میرے بچے اپنی زبان میں مجھے کیا کہہ رہے ھیں؟
مریم زیبا