اگر آگاہی نا ھو تو زندگی حق سے زیادہ بار اٹھانے یا ذمہ داریوں سے فرار ڈھونڈنے کی کشمکش میں بسر ھوجاتی ھے۔
ذمہ داری سے بھاگنے کا مطلب ھے کہ آپ اپنی سوچوں، جزبات، گفتگو اور رویئے کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔ غیر ذمہ داری کا یہ بھی مطلب ھے کہ ھم لوگوں کو اور حالات کو اپنے رویئے میں تبدیلی کی کھلی چھٹی دے دیں اور پھر ان کو مورد الزام ٹھرایئں۔
ھم حق سے زیادہ بار اس وقت اٹھاتے ھیں جب ھم دوسروں کے انداز اور رویئے کو قبول کرنے کے بجائے ان سے توقع کریں کہ کچھ اسطرح سے سوچیں، محسوس کریں، رویہ رکھیں یا بولیں جو آپ کو خوش کرے۔
اللہ نے ھمیں صرف اپنے نفس پر نگران بنایا، اپنے اعمال کا جوابدہ بنایا اور کل قیامت کو اسی کا حساب ھوگا۔ اللہ نے ھماری مرضی، چوائس کو اھمیت دی، اسی لئے ھر چیز کے مکمل اختیار کے باوجود غلط روی پر فوری پکڑنے کے بجائے مہلت دی۔ ھمیں بھی اپنی چوائس اور دوسروں کے انتخاب کا احترام سیکھنا ھوگا۔ اور دوسروں کے معاملے میں “وما علینا الا البلاغ” کے حدود میں رہنا ھوگا۔
اپنے سوچ، جزبات، گفتگو اور رویئے کی ذمہ داری اٹھانا گویا غیر ذمہ داری اور ضرورت سے زیادہ بار اٹھانے کے درمیان درست حد بندی کرتا ھے۔ اللہ ھمیں ھدایت دے۔
مریم زیبا