آپ کیوں پڑھنا چاہتی ہیں؟

آپ کیوں پڑھنا چاہتی ہیں؟

سب کیوں پڑھتے ہیں میں بھی اسی لئے پڑھنا چاہتی ہوں۔

یہ جواب میں کئ مرتبہ سن چکی ہوں۔

ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بھیڑ چال چلتے ہیں۔ جو سب کررہے ہوتے ہیں وہی ہم کرتے ہیں یہ جانے بغیر کہ

ہم کہاں جارہے ہیں؟

کیوں جارہے ہیں؟

آخر ہمارا مقصد کیا ہے؟

ہم زندگی سے کیا چاہتے ہیں؟

ہم معاشرے اور اگلی نسلوں کو کیا دینا چاہتے ہیں؟

ہم کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

ہمارا مقصد حیات کیا ہے؟

ہم کیا متاع سفر لے کر آخرت کی طرف جارہے ہیں؟

ہمیں اپنی منزل اور راستے کا تعین خود کرنا ہوگا۔

بھیڑ چال میں گم ہوجانے کا خطرہ ہے۔ پھر بہت وقت لگتا ہے منزل کا تعین کرنے اور نئے سرے سے راستہ ڈھونڈھنے میں۔

این تذھبون؟

منیرہ احمد

Comments

comments