ہم اتنے جارحیت پسند کیوں ہیں؟
ہم احساس کمتری کا شکار کیوں ہیں؟
بچپن میں ماں باپ اور اساتذہ کے اہانت آمیز الفاظ اور متشدد رویوں کی وجہ سے
ڈسپلن اور نظم کے نام پر ظلم کی وجہ سے
بچوں کی خداداد قدروقیمت اور اکرام کی نفی کرنے کی وجہ سے۔
ان کے احساسات اور معصوم باتوں کی توثیق اور validation کے بجائے ڈانٹ ڈپٹ اور بے عزتی کی وجہ سے۔
ان کی نرمی سے رہنمائ کے بجائے بڑوں کا اپنے دوسرے کاموں میں مصروف رہنا اور پھر اپنے وقت اور ساتھ کے بجائے جائز ناجائز خواہشات کو پیسوں کے ذریعے پورا کرنے کی کوشش کی وجہ سے۔۔
ایک طرف سختی اور تشدد اور پھر احساس ندامت کی وجہ سے بے جا لاڈ پیار، کی وجہ سے
والدین کا اپنے غصے اور تناؤ پر تعمیری انداز میں محنت کرنے کے بجائے بچوں/اپنے سے کمزوروں پر اتارنے کی وجہ سے۔۔۔!
اب ذی شعور ھونے کے بعد ھم اپنے عمل کے خود ذمہ دار ھیں۔ اپنے لئے اچھائ کو چن سکتے ھیں۔۔اپنے بچوں کی تربیت کے ساتھ اپنے بھی مربی بن سکتے ھیں۔۔جی ہاں ری پیرینٹینگ ممکن ھے۔ آنے والے نسلوں کی خیر اور بھلائ کے لئے اس گھن چکر کو توڑیئے۔۔ماں باپ اور اساتذہ نے اپنے تیئں جو ممکن ہوا کیا۔ ان کے لئے دعا کیجئے کہ یہ ان کا حق ھے۔۔اپنی اصلاح کیجئے کہ یہ آپ کا حق ھے۔۔۔!
پی آر سی کو موقع دیجئے کہ وہ آپ کے اس تعمیری سفر کو اپ کے لئے آسان اور ممکن بنائے۔ ہزاروں ماؤں کی زندگیاں بدلی ھیں۔۔کئ نسلیں سدھار کی راہ پر ہیں۔ آیئے اس قافلے میں شامل ھوجایئے۔
یو ٹیوب پر ہمارے آڈیوز چیک کیجئے۔۔اپنی آراء دیجئے اور گروپ و انفرادی سیشنز کے لئے سائین اپ کیجئے۔۔۔!
مریم زیبا