ڈیپریشن کیا ہے؟

ڈپریشن ایک بہت عام اور انتہائ تکلیف دہ ذہنی بیماری ہے۔ہمارے یہاں لوگوں کو اس بیماری کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ مریض چاہے تو خود بخود اداسی کے غلبے سے باہر آسکتا ہے۔ کچھ لوگ اسکو بری عادت سمجھتے ہیں۔کچھ اسکو کاہلی اور سستی گردانتے ہیں اور بعض تو اسکو ناٹک بھی کہ دیتے کہ فرد ذمہ داریوں سے فرار حاصل کرنے کے لئے یہ سب کہ رہا ہے۔

کوئ مریض کو ڈانٹتا ہے تو کوئ مشورے دیتا ہے اور کوئ انتہائ بے حسی والی باتیں سناتا ہے۔

ایک تو مریض ویسے ہی ذہنی طور پر الجھا ہوا ہے اوپر سے مشورے اور الزامات کا بوجھ۔ اذیت دوگنا ہوجاتی ہے اسطرح۔

کسی بھی ذہنی مریض کو بلکہ صحت مند فرد کو بھی کبھی مندرجہ ذیل باتیں نہ کہیں ورنہ آپ زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کریں گے۔

تم نا شکری ہو
ذرا ہمت کرو اور گھر سنبھالو ذرا گھر کا حال دیکھو
بیکار سوچیں چھوڑ دو
اور لوگ تم سے بھی زیادہ برے حالوں میں ہیں مگر تمہارے والا حال تو کسی کا نہیں
تمہارے پاس سب کچھ تو ہے پھر مسئلہ کاہے کا ہے
اپنے آپ ترس کھانا چھوڑ دو
کچھ نہیں ہوا تمہیں۔ اٹھو اور بچوں کو دیکھو
تم اسی طرح کی بیکار باتیں سوچتی ہو
یہ سب تمہارا ہی قصور ہے
دیکھو تمہاری وجہ سے سارا گھر متاثر ہورہا ہے اب بس ٹھیک ہو جاؤ
پتہ نہیں مجھے کس چیز کی سزا مل رہی ہے۔ کوئ نظام ہی نہیں اس گھر کا
ہر وقت ایک ہی بات دہراتی ہو۔ اب چھوڑدو پیچھا ماضی کی ان باتوں کا۔

ڈپریشن کے مریض کو محبت اور سہارے کی ضرورت ہوتی ہے

اس کی باتیں سنیں اور انکو اہمیت دیں
انکے ساتھ وقت گزاریں اور باتیں کریں
مشوروں قطعا گریز کریں
انکی دلجوئ کریں
انکی باتوں یا سوچوں کو غلط ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں۔
انکو یقین دلائیں کہ آپ انکے لئے موجود ہیں اور وہ تنہا نہیں ہیں
انکو یقین دلائیں کہ وہ بوجھ نہیں اور آپ انکی قدر کرتے ہیں۔
انکو چہل قدمی کے لئے لے جائیں
کھلی فضا میں وقت گزاریں
قدرت کے نظارے دیکھنے کی طرف راغب کریں
انکی چھوٹی چھوٹی کوششوں کو سراہیں اور انکی حوصلہ افزائ کرتے رہیں۔

منیرہ احمد
بانی پی آرسی
#Depression
#Happiness
#MentalHealth

Comments

comments